سیکرٹری مائنز اینڈ منرلز عامر اعجاز اکبر گوندل نے اپنے آفس چیمبر میں محکمانہ پیش رفت کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری مائنز اینڈ منرلز، ڈپٹی سیکرٹری ٹیکنیکل، ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن اور متعلقہ محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ آڈٹ پیراز، اسٹیبلشمنٹ کے معاملات، نگرانی کے معاملات، پاکستان سٹیزن پورٹل پر شکایات، کورٹ کیسز، اے ڈی پی سکیموں سے متعلق معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور اس کے مطابق ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔