کوئلے پر پابندی کا خاتمہ

کوئلہ ذرائع توانائی کے طور پرپنجاب میں پائی جانے والی بنیادی معدنیات ہے۔سال 2010ء کوپنجاب میں کوئلے کی کان کنی کی رعایتوں پر پابندی عائد کی گئی تاکہ صوبے میں بجلی کی ضرورت کے لیے پنجاب میں نکالے جانے والے کوئلے کی فعالیت کو دیکھا جا سکے۔ سالٹ رینج میں درمیانے سے اچھے درجہ کا 596 ملین ٹن بٹومینس/سب بٹومینس کوئلہ موجود ہے۔ موجودہ حکومت نے دسمبر 2020ء میں کوئلے کی کان کنی کی رعایتوں کی گرانٹ پر پابندی ہٹا دی تھی۔ پابندی ہٹاتے ہوئے، مائنز اینڈ منرل ڈیپارٹمنٹ نے کھلی نیلامی کے ذریعے گرانٹ کے لیے کوئلے کے 35 بلاکس نکالے ہیں۔ نیلامی جس کی ابتدائی ریزرو قیمت  36کروڑ93 لاکھ روپے ہے مطلع شدہ شیڈول کے مطابق کی جا رہی ہیں۔ اس اقدام سے مقامی صنعت کو سپورٹ کرنے، ملازمتیں پیدا کرنے اور سرکاری خزانے میں حصہ ڈالنے میں مدد ملے گی۔