جائزہ

محکمہ کان کنی و معدنیات 2002ء سے قبل 1964ء سے نظامت صنعت و معدنیات کے طورپر کام کررہا تھا۔ قومی معدنی پالیسی پر عملدرآمد کرتے ہوئے خو د مختارمحکمہ کان کنی و معدنیات کا قیام 2002ء کو عمل میں لایا گیا۔یہاں یہ قابل ذکر ہے کہ قومی معدنی پالیسی 1995ء صوبائی محکمہ کان کنی و معدنیات کی موجودہ پالیسیوں کی تشکیل کیلئے راہنما اُصول کے طور پر کام کرتی ہے۔ محکمہ کان کنی و معدنیات درج ذیل امور کا ذمہ دار ہے:

  • قانون سازی، پالیسی کی تشکیل اور منصوبہ بندی برائے:
    • گرانٹ، سروے، امکانات، معدنی وسائل کی تلاش اور ڈویلپمنٹ
    • ٹھیکیداروں سے کرایہ،رائلٹی اور فیس کی وصولی
    • متاثرہ کان کنی کے علاقہ جات /سائٹس کی بحالی، عملدرآمد، ماحولیاتی معیارات کی مانیٹرنگ اور کنٹرول، کان کنی کے علاقوں میں انفراسٹرکچر کی تعمیر
    • معدنی ڈیٹا کی جمع بندی، ذخیرہ اور تشہیر، معدنی /کان کنی کے ڈیٹا کی ڈیجیٹلائزیشن
    • ان اور معدنیات کا قیام
    • کان  کے کارکنان کی بہبود
    • معدنیات کی مارکیٹنگ
  • کانوں، تیل اور گیس احاطوں اور وہاں کام کرنے والے کارکنان کا تحفظ     
  • تربیت و مہارتوں میں اضافہ
  • کان کے کارکنان کیلئے لیبر قوانین
  • حکومتی امور برائے:
    • پنجاب منرلز ڈویلپمنٹ کارپوریشن
    • مائینز لیبر ویلفیئر آرگنائزیشن
    • پنجاب منرل کمپنی
  • بجٹ، اکاؤنٹ اور آڈٹ سے متعلقہ مسائل
  • ڈیپارٹمنٹ کیلئے سٹور اور کیپٹل اشیاء کی خریداری
  • سروسز اور جنرل ایڈمنسریشن ڈیپاٹمنٹ کو سپرد کردہ معاملات کے علاوہ سروس کے معاملات