محکمہ کان کنی و معدنیات 2002ء سے قبل 1964ء سے نظامت صنعت و معدنیات کے طورپر کام کررہا تھا۔ قومی معدنی پالیسی پر عملدرآمد کرتے ہوئے خو د مختارمحکمہ کان کنی و معدنیات کا قیام 2002ء کو عمل میں لایا گیا۔یہاں یہ قابل ذکر ہے کہ قومی معدنی پالیسی 1995ء صوبائی محکمہ کان کنی و معدنیات کی موجودہ پالیسیوں کی تشکیل کیلئے راہنما اُصول کے طور پر کام کرتی ہے۔ محکمہ کان کنی و معدنیات درج ذیل امور کا ذمہ دار ہے:
- قانون سازی، پالیسی کی تشکیل اور منصوبہ بندی برائے:
- گرانٹ، سروے، امکانات، معدنی وسائل کی تلاش اور ڈویلپمنٹ
- ٹھیکیداروں سے کرایہ،رائلٹی اور فیس کی وصولی
- متاثرہ کان کنی کے علاقہ جات /سائٹس کی بحالی، عملدرآمد، ماحولیاتی معیارات کی مانیٹرنگ اور کنٹرول، کان کنی کے علاقوں میں انفراسٹرکچر کی تعمیر
- معدنی ڈیٹا کی جمع بندی، ذخیرہ اور تشہیر، معدنی /کان کنی کے ڈیٹا کی ڈیجیٹلائزیشن
- ان اور معدنیات کا قیام
- کان کے کارکنان کی بہبود
- معدنیات کی مارکیٹنگ
- کانوں، تیل اور گیس احاطوں اور وہاں کام کرنے والے کارکنان کا تحفظ
- تربیت و مہارتوں میں اضافہ
- کان کے کارکنان کیلئے لیبر قوانین
- حکومتی امور برائے:
- پنجاب منرلز ڈویلپمنٹ کارپوریشن
- مائینز لیبر ویلفیئر آرگنائزیشن
- پنجاب منرل کمپنی
- بجٹ، اکاؤنٹ اور آڈٹ سے متعلقہ مسائل
- ڈیپارٹمنٹ کیلئے سٹور اور کیپٹل اشیاء کی خریداری
- سروسز اور جنرل ایڈمنسریشن ڈیپاٹمنٹ کو سپرد کردہ معاملات کے علاوہ سروس کے معاملات