وصول کردہ محصول |
|
ڈائریکٹر جنرل مائینز اینڈ منرلز پنجاب مائیننگ کنسیشن رولز 2002ء کے تحت معدنیات یا معدنیات کے گروہ کیلئے مائیننگ کنسیشنز اور منرلز ٹائیٹلزکے اجراء کا ذمہ دار ہے۔ یہ مائیننگ کی رعایت حاصل کرنے والوں اور منرلز ٹائیٹلز کے حامل افراد سے کرایہ، رائلٹی اور فیس وغیرہ وصول کرنے کا بھی ذمہ دار ہے۔مالی سال 2022ء تا 2023ء کیلئے محکمہ کی جانب سے بطور نان ٹیکس ریونیو مبلغ 14.17بلین وصول کئے تھے۔
|
پالیسی مداخلتیں: |
سالٹ بیسڈ انڈسٹریل یونٹس کی تنصیب کے مقصد کیساتھ، قواعد ایضاً کے قاعدہ 24 کے تحت دی جانے والی درخواستوں پر تقریباً100,000 ایکڑ رقبہ پر وسیع پیمانے کی کان کنی کے لئے جولائی 2020ء سے اب تک 56 ایکسپلوریشن لائسنس (32مختص کردہ اور 24 پیشکش کے مراحل میں) جاری کئے جا چکے ہیں۔بعد ازاں راک سالٹ پالیسی اور ترمیم شدہ راک سالڈ پالیسی کو اُ س وقت کی کابینہ نے منظور کیا اور بالترتیب مورخہ 18 اگست 2022ء اور 06 جنوری 2023ء کو نامزد کیا گیا۔ ان دوہری پالیسیوں کے ذریعے صنعتی یونٹس کی تنصیب کی لازمی شرط کو ختم کر دیا گیا اور ماضی کے لائسنس دہندگان /کرایہ داران کو اجازت دی گئی کہ وہ ملکی یا بین الاقوامی منڈیوں میں کسی بھی معیار یا مقدار کا راک سائٹ تیار اور فروخت کر سکیں۔بنیادی طور پر ان پالیسیوں کے ذریعے 56 ایکسپلوریشن لائسنسوں کی شرائط و ضوابط کو سابقہ تناظر کے تحت تبدیل کیاگیااور عوامی خزانہ کو بڑے نقصان سے بچانے کیلئے غیر قانونی رعایت دی گئی، مذکورہ بالا زیر بحث راک سالٹ پالیسیوں کی منسوخی کے سلسلے میں وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے انتظامی محکمہ کی جانب سے ایک سمری تیار کی گئی اور اُسے معزز کابینہ کے سامنے پیش کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی منظوری کے مطابق اس معاملے پر غور خوض کیا گیا اور مورخہ 11اپریل 2022ء کو کیبنٹ کے نویں اجلاس میں منظوری دی گئی۔ کابینہ اجلاس کے نکات کی وصولی کے بعد آڑی ترچھی نمک کی چٹانوں کے حوالے سے بنائی جانے والی پالیسیوں بحوالہ نوٹس بتاریخ 24مارچ 2023ء منسوخ /مستردکر دیا گیا۔
کچھ معدنیات نیلام عام کی بجائے درخواستوں کے ذریعے دی جا تی رہیں۔ پراسپیکٹنگ لائسنس دینے کی درخواستیں سال 2001ء سے زیر التواء تھیں۔ درخواست کے تحت کچھ معدنیات کی فراہمی میں صوابدید اور بدعنوانی شامل ہے۔ اس سلسلے میں احکامات جاری کئے گئے اوردرخواستوں کے ذریعے تمام معاہدوں کو روک دیا گیا اوراس کی بجائے صرف اور صرف سب سے زیادہ بولی دینے والے کو کھلے مقابلہ کے تحت ٹھیکے دینا شروع کئے گئے۔ اس اقدام کے تحت سینکڑوں زون جو کئی دہائیوں سے خالی پڑے تھے کھلی نیلامی میں ڈالے جا رہے ہیں موصول ہونے والی بولیوں کے حساب سے اربوں روپے سرکاری خزانے میں ڈالے جا رہے ہیں۔ |
انفارمیشن ٹیکنالوجی پرمبنی اقدامات |
اس سلسلے میں آن لائن کیڈسٹرل سسٹم کے پہلے ورژن کو فعال کیا گیا۔ جغرافیائی معلوماتی نظام پر تفویض کئے جانے والے رقبہ جات اور ایکسپلوریشن یا مائیننگ کیلئے خالی علاقوں کا اعداد و شمار اکٹھا کیاگیا۔ لائسنس کی قسم اور معاہدہ وغیرہ کے آغاز اور اختتام کی تواریخ کو شامل کیا گیا۔معدنیات کے لحاظ سے رعایت، ضلع /ڈویژن کے اعداد و شمار بنائے گئے۔ آن لائن درخواستیں اور فیس وغیرہ جمع کروانے پرکام کیا گیا۔ کارٹلائزیشن اور پولنگ کو روکنے کیلئے ای آکشن ماڈیول پر کام کیا گیا۔ لیزز/مائینز کی رجسٹریشن اور جیو ٹیگنگ کی گئی۔ مائینز انسپکشن ماڈیول تیار کئے گئے۔معائنہ کے نظام کوڈیجیٹل بنانے کیلئے فیلڈ افسران کیلئے درخواستوں کا نظام لایا گیا۔ چالان سے متعلقہ ادائیگیوں کی ڈیجیٹائزیشن کی گئی۔ حادثات و واقعات کی رپوٹس جمع کروانے کا طریقہ کار وضح کیا گیا۔ مجموعی طور پر انسپکٹرز گریڈنگ ماڈیول اور ٹوور روسٹر ماڈیول تیار کئے گئے۔ شرائط و ضوابط اور حفاظتی اقدامات اپنانے کے حوالے سے ترغیب فراہم کی گئی۔ |
