عمومی سوالات

معمولی اور اہم معدنیات کیا ہیں؟ اوپر جائیں
معمولی معدنیات میں سینڈ گریولز، سینڈ سٹون، سیلٹ سٹون اور اہم معدنیات میں کوئلہ، خام لوہا، جپسم، لائیم سٹوم، باکسائٹ شامل ہیں۔
 
لائسنسنگ اتھارٹی کی ذمہ داریاں کیا ہیں؟ اوپر جائیں
اس اتھارٹی کی ذمہ داریوں میں مائیننگ کنسیشن کی گرانٹ دینا اور ریگولیٹ کرنا، فیلڈ آفیسرز کے ذریعے کنسیشن کی ہمہ وقت مانیٹرنگ کرنا، حکومتی مفاد کی خاطر ہائی کورٹ اورسپریم کورٹ میں چلنے والے قانونی چار ہ جوئی کے مقدمات کا دفاع، کنسیشن کی نیلام کمیٹی کی مانیٹرنگ اور علاقہ کی استعداد کو دیکھتے ہوئے پیشکشوں کا فیصلہ کرنا شامل ہے۔
 
وسیع اور چھوٹی سطح کی کان کنی میں کیا فرق ہے؟ اوپر جائیں
وسیع پیمانے کی کان کنی میں بیرون ملک سرمایہ کار یا مقامی کاروباری افرادمبلغ 300 ملین(پاکستانی روپوں میں) یا اس سے زائد کی رقم کے ساتھ شمولیت اختیار کر سکتے ہیں جبکہ چھوٹی سطح کی کان کنی 300ملین (پاکستانی روپوں میں) سے کم کی تخمینہ لاگت سے بھی کی جا سکتی ہے۔
 
چھوٹی سطح کی کان کنی میں زیر زمین معدنیات کی اجازت کا طریقہ کار کیا ہے؟ اوپر جائیں
زیر زمین معدنیات مثلاً سیلیکا سینڈ، فائرکلے، بنٹونائٹ وغیرہ بذریعہ اشتہار اخبار پانچ سالہ نیلام عام پر دی جاتے ہے۔ اس مدت میں استفادہ کنندگان کی جانب سے تسلی بخش کارکردگی دکھانے پر اضافہ کیا جاتا ہے۔
 
ڈیڈ رینٹ کا کیا مطلب ہے؟ اوپر جائیں
ڈیڈ رینٹ کان کنی کی کرایہ داری پر قابل ادائیگی ہوتا ہے۔اس میں دیکھا جاتا ہے ادائیگی کرایہ کی صورت میں کی جا رہی ہے یا رائلٹی کی صورت میں اور دونوں صورتوں میں جہاں رقم کی شرح زیادہ ہواُسے ٹھیکہ سونپ دیا جاتا ہے۔
 
رائلٹی سے کیا مراد ہے؟ اوپر جائیں
رائلٹی ایک نان ٹیکس رسیدہے جوپنجاب مائیننگ کنسیشن رولز 2002ء کی شق 65، 66 اور141 کے مطابق لیز /لائسنس حاصل کرنے والے کی جانب سے حکومت کے نوٹیفائیڈ کردہ نرخوں پر لیز/لائسنس شدہ اراضی سے معدنیات کی ترسیل کی اجازت دیتی ہے
 
سرفیس رینٹ کیا ہوتا ہے؟ اوپر جائیں
سرفیس رینٹ اُس اراضی کا رینٹ ہے جو پرائیویٹ فرد ہو اور جسے کرایہ دار یا لائسنس یافتہ ادائیگی کا ذمہ دار ہو۔