پنجاب کے معدنی شعبہ میں سرمایہ کاری کی تجاویز
نمک کی چٹانیں
پنجاب دنیا بھر میں خالص نسل کی نمک کی چٹانوں (این اے سی آئی 98< فیصد) کے ذخائر سے مالامال ہے۔ نمک کی چٹانوں کے یہ وسیع و عریض ذخائر مشرق سے مغرب 220کلو میٹر اور شمال سے جنوب 12 تا 15کلو میٹر سالٹ رینج یعنی جہلم تا میانوالی تک پھیلے ہوئے ہیں۔ محکمہ نے سرمایہ کاروں کو نمک کی چٹانوں پر مبنی صنعت لگانے کیلئے (مقابلہ جاتی بنیادوں پر) نمک کی چٹانوں پر مشتمل تقریباً 29,980 ایکڑ رقبے (27بلاکس پر مشتمل) کی نشاندہی کی ہے۔ طلب کے لحاظ سے نمک کی چٹانوں پر مبنی مصنوعات مقامی اور بین الاقوامی سطح پر بہت زیادہ حیثیت کی حامل پائی جاتی ہیں۔ مذکورہ بالا پیرا نمبر بی (ٹو) کے مطابق مزید براں یہ کہ لگ بھگ 100,000ایکڑ رقبہ کمیٹی کی جانچ پڑتال جاری ہے۔ صوبہ پنجاب میں موجود اِن نمک کی چٹانوں پر جدید ٹیکنالوجی کی حامل صنعت کاری کے ذریعے اربوں ڈالرز کی آمدن ممکن ہے۔
چونا پتھر
سیمنٹ کی پیداوار کیلئے چونا پتھر بنیادی خام مال ہے۔ چونا پتھر کے ذخائر سالٹ رینج جہلم تا میانوالی کے اندرکثیر تعداد میں موجود ہیں۔ سالٹ رینج میں چونا پتھر کی50 سے 100میٹر موٹی چٹانیں موجود ہیں۔ اس کے علاوہ سائٹ رینج میں سیمنٹ کی پیدوار کیلئے دیگر بنیادی خام میٹریل جیسا کہ مٹیالی مٹی (آرجیلیشز)، جپسم، لیٹریٹ وغیرہ بھی با آسانی دستیاب ہیں۔ اس وقت پنجاب میں سالانہ 28ملین ٹن کی گنجائش کی حامل 11سیمنٹ فیکٹریاں 20عدد پیداواری یونٹوں کے ساتھ فعال ہیں۔ موجودہ تقسیم کے تحت محکمہ نے تحصیل عیسیٰ خیل، ڈسٹرکٹ میانولی سی پیک کے مغربی روٹ کی جانب تقریباً 10,000ایکڑ (3بلاکس پرمشتمل) رقبہ جہاں چونا پتھر کے وسیع ذخائر موجود ہیں اور جو مستحکم سرمایہ کاروں کو چونا پتھر کی سیمنٹ انڈسٹری لگانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے کی نشاندہی کی ہے۔
خام لوہا
چنیوٹ میں خام لوہے کے ذخائر
مذکورہ بالا پیرا بی (تھری) میں دی جانے والی تفصیلات کے مطابق موجودہ تقسیم کے تحت چنیوٹ راجواہ میں بین الاقوامی معیار کے 250 ملین ٹن لوہے اور 15ملین ٹن تانبے کے وسائل کے تخمینہ کی تصدیق کے بعد 1.3 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی صلاحیت کے ساتھ چنیوٹ آئرن اور مائیننگ اینڈ سٹیل مل کمپلیکس کے نام سے ایک تفصیلی سرمایہ کاری کی تجویز تیار کی گئی اور اِسے بورڈ آف انوسٹمنٹ، دفتر وزیر اعظم کے علاوہ دیگر مضبوط اور مستحکم مالی حیثیت کے حامل سرمایہ کاروں مثلاً ایف ڈبلیو او اور فوجی فاؤنڈیشن وغیرہ کے ساتھ بھی سانجھا کیا گیا۔
کالا باغ میں خام لوہے کے ذخائر
کالا باغ لوہے کے ذخائر ضلع میانوالی میں تین مقامات چیچلی، کچ اور مکروال کے قریب موجود ہیں۔ یہ ذخائر پنجاب اور خیبر پختونخواہ تک پھیلے ہوئے ہیں۔ یہ لوہے کے ذخائر 2سے 3میٹر کی موٹائی کے حامل ہیں۔ مجموعی تخمینہ شدہ لوہے کے وسائل تقریباً 150ملین ٹن ہیں تاہم ان وسائل کی درست مقدار کی شناخت کیلئے تفصیلی تلاش کی ضرورت ہے۔ اس رقبہ کو ممکنہ سرمایہ کاروں کو تفصیلی تلاش کیلئے پیش کیا جا سکتا ہے جس کے نتیجہ میں ممکنہ سٹیل مل کی تنصیب ممکن ہو سکتی ہے۔