ریسکیو

ایمرجنسی کی صورت میں زیر زمین کانوں اور کھلی کانوں میں پھنسے ہوئے کارکنان کو بچانے اور اُن کو بحالی تک کی خدمات فراہم کرنے کیلئے سال 1983ء میں ریسکیو سروس کا آغاز کیا گیا۔ یہ ریسکیو سٹیشن حسب ذیل ہیں۔ 

مائینز ریسکیو اینڈ سیفٹی سٹیشن، خوشاب 

مائینز ریسکیو اینڈ سیفٹی سٹیشن، خوشاب ریسکیو سپر انٹنڈنٹ جو ایک کوالیفائیڈ مائیننگ انجینئر ہوتا ہے کی سربراہی اور دو عدد مائیننگ انجینئرز ریسکیو انسٹرکٹرز کے تحت کام کرتا ہے۔ اس پراجیکٹ کا آغاز 1975ء میں کیا گیا اور سال 1983ء میں پاکستانی روپوں میں 7.907 ملین کی لاگت جس میں غیر ملکی زرمبادلہ پاکستانی روپوں میں 2.380 ملین تھا۔ اس سٹیشن کے قیام کا بنیادی مقصد ذیل میں ملاحظہ فرمائیں:

 

  •  کانوں میں ہونے والے حادثات یا تباہی میں پھنسے ہوئے افراد کو فوری طور پر ریسکیو کی خدمات فراہم کرنا 
  •  مختلف کانوں میں ریسکیو ٹیموں کی تربیت اور کانوں میں کسی بھی قسم کے حادثہ کی صورت میں اِن ٹیموں کو مدد فراہم کرنا
  • انفرادی کانوں کے مالکان کے ملازمین کیلئے ریفریشر کورسز کا اہتمام کرنا
  • کانوں میں وقتاً فوقتاً مشقوں کا انعقاد اور ترقیاتی کاموں کی وجہ سے کانوں کے بدلتے ہوئے حالات سے مزدورں کوآگاہی فراہم کرنا
  • ریسکیو کی کارروائیوں میں بہترین کارکردگی کا جائزہ لینا اور کامیاب ہونے والے افرادکو حوصلہ افزائی کے طور پر سرٹیفکیٹس دینا
  • مائینز ریسکیو اینڈ سیفٹی سٹیشن حادثاتی واقعات میں بچاؤ اور تحفظ فراہم کرنے کے علاوہ ریگولر ریسکیو اور ریفرشر کورسز کے ذریعے مائیننگ انجینئرز، مائیننگ سپروائزرز اور مائین ورکرزکی تربیت بھی کرتا ہے۔


 خوشاب میں واقع یہ سنٹرل مائینز ریسکیو اینڈ سیفٹی سٹیشن درج ذیل پانچ عدد مائینز ریسکیو اینڈ سیفٹی سب سٹیشنوں کی سرگرمیوں کی بھی نگرانی کرتا ہے۔ 

 

  1. مائینز ریسکیو اینڈ سیفٹی سب سٹیشن، مکروال ، ضلع میانوالی

  2. مائینز ریسکیو اینڈ سیفٹی سب سٹیشن، چوآسیدن شاہ ، ضلع چکوال

  3. مائینز ریسکیو اینڈ سیفٹی ایریا سب سٹیشن، مناراہ ، ضلع چکوال

  4. مائینز ریسکیو اینڈ سیفٹی ایریا سب سٹیشن آرا بشارت ، ڈسٹرکٹ چکوال

  5. ریسکیو سکواڈ، پل -111، ضلع سرگودھا


اِن پراجیکٹوں کی نگرانی ریسکیو انسٹرکٹرز کے عہدہ کے حامل کوالیفائیڈ مائیننگ انجینئرز کرتے ہیں۔ سٹیشنوں کے بنیادی مقاصد حسب ذیل ہیں 

  •  کانوں میں حادثات و سانحات کا شکار ہونے والے افراد کو فوری طور پر ریسکیو خدمات کی فراہمی 
  • مختلف مائینز میں ریسکیو ٹیموں کی تربیت کرنا اور مائینز میں ایمرجنسی کی صورت میں اُن ٹیموں کی مدد کرنا 
  • انفرادی مائینز مالکان کے ملازمین کو ریفریشر کورسز کروانا
  • کانوں میں وقتاً فوقتاً مشقوں کا انعقاد اور ترقیاتی کاموں کی وجہ سے مزدوروں کو کانوں کے بدلتے ہوئے حالات سے آگاہ رکھنا