حفاظتی معاملات کی نگرانی

انسپیکٹوریٹ برائے کان کنی مائنز ایکٹ 1923ء کی دفعات ، متعلقہ رولز اور ریگولیشنزاور کان کن مزدوروں سے متعلقہ دیگر قوانین کے تحت سیفٹی اورریگولیشنز کو یقینی بنانے کا ذمہ دار ہے۔ یہ امور کانوں اور کھدائی کے جائزے، سروس سے پہلے اور بعد دئیے جانے والے پروگراموں کی مدد سے کان کنوں کی تعلیم و تربیت اورسرزد خلاف ورزیوں کے خلاف عدالتوں میں دائر کئے گئے کیسوں کی پیروی کے ذریعے سرانجام دئیے جاتے ہیں۔