کان کنی مراعات کی تفویض

کان کنی و معدنیات کے ڈائریکٹوریٹ جنرلز کان کنی مراعات کی تفویض کے فرائض سر انجام دیتے ہیں۔ تمام نئی درخواستیں کان کنی مراعاتی برانچ میں وصول کی جاتی ہیں۔ بڑی معدنیات جیسے کوئلہ، خام لوہا، جپسم، چونے کا پتھر، باکسائٹ وغیرہ چھوٹے درجے کی کان کنی اسسٹنس/ٹائٹلز اور بڑے درجے کی کان کنی ڈویژن کو کھدائی کے لئے تفویض کی جاتی ہیں۔ ادنیٰ معدنیات جیسے عام ریت، بجری، بھر بھرا پتھرلائسنسنگ ڈویژن  کے تحت تفویٖض کی جاتی ہیں۔ غیرتصدیق شدہ ایریاز میں کان کنی کے لئے تین سال کی مدت کے لئے پراسپیکٹنگ لائسنس کا اجراء کیا جاتا ہے جس کے بعد اسے مائننگ لیز میں تبدیل کر دیا جاتا ہے۔ بڑے پیمانے پر کان کنی کے لئے غیر تصدیق شدہ ایریاز کے لئے ایکسپلوریشن لائسنس جاری کیا جاتا ہے جو بعد ازاں مائننگ لیز میں تبدیل کر دیا جاتا ہے۔ زمین کی اوپری سطح پر پائی جانے والی معدنیات جیسے آتشی مٹی، باکسائٹ، سیلیکا ریت وغیرہ عام نیلامی کے بعد کھدائی کے لئے تفویض کی جاتی ہیں۔  تاحال 35 نوٹیفائید معدنیات میں سے 20 کی پیداوار جاری ہے۔